HomeUnion,Archiveپرویز شوکت مرحوم اُن پر فخر کرتے تھے 21-10-2925

پرویز شوکت مرحوم اُن پر فخر کرتے تھے 21-10-2925

کراچی یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے صدر شکیل یامین کانگا اور سینئر صحافی، روزنامہ دی نیوز کے سی بی اے یونین کے صدر دارا ظفر نے پی ایف یو جے (ورکرز) کے انفارمیشن سیکرٹری عبدالرزاق چشتی کی رہائش گاہ پر تشریف لائے اور سابق صدر آر آئی یو جے (ورکرز) مرحوم مظہر اقبال کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی۔

اس موقع پر پی ایف یو جے (ورکرز) کے فنانس سیکرٹری سید بلال عزت نقوی اور موجودہ صدر آر آئی یو جے (ورکرز) فرحان جعفری بھی موجود تھے

شکیل یامین کانگا اُن نایاب ورکنگ جرنلسٹس میں سے ہیں جنہوں نے اپنی پوری زندگی صحافیوں کے حقوق کی جدوجہد کے نام کر دی۔ وہ کراچی سے اسلام آباد تک کا سفر طے کر کے آئی ٹی این ای ٹربیونل، ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ تک صحافیوں کی نمائندگی کرتے ہیں — یہ ان کی وابستگی، خلوص اور جرأتِ عمل کی روشن مثال ہے۔

وہ درحقیقت پی ایف یو جے (ورکرز) کے اصل چہرے اور ہمارے مرحوم قائد پرویز شوکت کی جدوجہد کے سچے امین ہیں۔ پرویز شوکت مرحوم اُن پر فخر کرتے تھے، اور آج بھی شکیل یامین کانگا اُسی عزم و حوصلے سے پرچمِ شوکت کو سربلند رکھے ہوئے ہیں۔

ان جیسے کارکن ہی اس تحریک کی اصل روح ہیں — جو خواب پرویز شوکت نے دیکھا تھا، وہ آج بھی زندہ ہے، روشن ہے، اور شکیل یامین کانگا جیسے باوفا ساتھی اس کے علمبردار ہیں۔

PFUJWorkers #RIUJWorkers#JournalistsUnity#Tribute#PervaizShaukat#ShakeelYaminKanga#SyedBilalIzzatNaqvi#FarhanJafri.

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments