ی ایف یو ورکرز کے تمام یونٹس ہسپتال سے منسلک عہدیداران و اراکین ہڈی جوڑ کے آپریشن بالکل مفت کروا سکتے ہیں

گوجرانوالہ
پی ایف یو جے ورکرز کا صحافیوں کے لئے انقلابی قدم ، گوجرانوالہ گکھڑ کے معروف فاطمہ بشیر ہسپتال سے معاہدہ (ایم او یو ) پر دستحط کر دئیے گئے جس کے تحت پی ایف یو ورکرز کے تمام یونٹس ہسپتال سے منسلک عہدیداران و اراکین ہڈی جوڑ کے آپریشن بالکل مفت کروا سکتے ہیں مکمل پیکج جس میں آپریشن کی دوائیاں ، سرجن فیس ، تھیٹر چارجز ، بے ہوشی کی فیس ، دو دن ہسپتال میں رہنا ، درد اور ریشے کے ٹیکے وغیرہ شامل ہیں ۔ کمر ، گردن ، دماغ سے اور اعصاب کے جدید ترین سہولت موجود ہے اس کے علاوہ کمر کی ڈسک کا آپریشن بالکل مفت کیا جائے گا ۔ موقع پر ڈاکٹر محمد ابوبکر امین کا کہنا تھا کہ گائنی سے متعلق چھوٹا اور بڑا آپریشن 50 فیصد رعایت پر کیا جائے گا جبکہ مستحق صحافی بھائیوں کو تمام تر سہولیات مکمل طور مفت فراہم کروائی جائیں گی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا گوجرانوالہ کا واحد ماڈلر آپریشن تھیٹر ہے جس میں مزید جدت لانے کے منصوبے زیر غور ہیں جو جلد عملی شکل میں آپ کے سامنے ہوں گے اس موقع قائمقام صدر پی ایف یو جے ورکرز ملک توصیف احمد کا کہنا تھا کہ کیپٹن (ریٹائرڈ) ڈاکٹر ملک محمد امین اور ڈاکٹر ملک محمد ابوبکر امین حقیقی معنوں میں خدمت کر رہے ان کے عمل نے ثابت کیا کہ ڈاکٹر معاشرے میں مسیحا کا کردار ادا کر رہے ہیں اس موقع پر جنرل سیکرٹری گکھڑ یونین آف جرنلسٹس ورکرز خالد محمود اور ماہر قانون دان چوہدری محمد نوید ناگرہ ایڈووکیٹ و دیگر بھی شامل موجود تھے ۔

