*جڑواں شہر کے معززو مکرم صحافی ساتھیو!!!*
*السلام علیکم!*
اس وقت ہمارے شعبے کے جو حالات ہیں آپ اس سے اچھی طرح واقف ہیں۔ اس وقت صرف جڑواں شہروں میں سینکڑوں صحافی دوست گھروں میں بیروزگاری اور مفلوک الحالی کا شکار ہوکر گزر بسر کر رہے ہیں۔ ان میں سے بیسیوں مختلف عوارض جیسا کہ فالج ، قلب اور گردوں کی بیماریوں سے نبرد آزما ہیں۔
ان حالات میں منظم ہوناایک دوسرے کے ساتھ جڑنا اور باہمی احترام اور عزت نفس کو ملحوظ رکھتے ہوئے ایک دوسرے کیلیے سہولتیں فراہم کرنا ناگزیر ہے ۔
راولپنڈی، اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس ورکرز نے اپنے مرحوم قائد جناب پرویز شوکت کے ویزن کے مطابق جڑواں شہروں کے صحافیوں کو منظم کرنے کیلئے باضابطہ ڈیجیٹلائزڈ ڈیٹا مرتب کرنے کی غرض سے ان لائن رکنیت فارم بنایا ہے ، جو دوست یونین کی رکنیت کے خواہشمند ہوں وہ اس فارم کو دیگر لوازمات کیساتھ آن لائن ہی جمع کروائیں۔
ان فارمز کی روشنی میں نہ صرف حقیقی صحافیوں کو یونین کی رکنیت مہیا کی جائیگی بلکہ آپکی یونین اس وقت مسائل کا شکار صحافی ساتھیوں کی بھلائی کیلیے جو پروگرام وضع کرنے پر کام کر رہی ہے اسے بھی بہتر سے بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
آپ نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کر کے فارم کو پر سکتے ہیں۔
والسلام
فرحان حسین جعفری ( قائمقام صدر)
چنگیز خان جدون ( قائمقام جنرل سیکرٹری )
