Homeپاکستانحیدرآباد میں صحافتی حقوق کی جدوجہد کا نیا باب، ایچ یو جے...

حیدرآباد میں صحافتی حقوق کی جدوجہد کا نیا باب، ایچ یو جے ورکرز کی باڈی کا باضابطہ اعلان

​حیدرآباد (پریس ریلیز): پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کی مرکزی قیادت نے ایک تاریخی فیصلے کے تحت حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس ورکرز کی نومنتخب باڈی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ بابِ السلام سندھ کے اس تاریخی شہر میں ورکرز یونین کا قیام صحافتی حلقوں میں ایک “بڑے معرکے” اور کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس سے نچلی سطح پر اقتدار کی منتقلی اور حقیقی ورکرز کی نمائندگی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا ہے۔اس موقع پر مرکزی قیادت نے مہران کی دھرتی، سندھ کے بہادر اور غیرت مند عوام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سندھی قوم نے ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیا ہے۔ سندھ کے صحافیوں میں موجود شعوری بیداری اور استقامت نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ مظلوم ورکرز کے حقوق کی جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔مرکزی قیادت کی منظوری کے بعد جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ​صدر سید غضنفر علی ، ​سینئر نائب صدر رجب علی مستوئی ،​نائب صدر انیس احمد درانی ،​جنرل سیکریٹری یونس راجپوت ، ​جوائنٹ سیکریٹری خان محمد ملاح ، ​فنانس سیکریٹری امتیاز حسین کھوسو جبکہ ​ایگزیکٹیو ممبران میں اسرار شیخ، یاسر شیخ، فیصل عباسی، مجتبیٰ خاصخیلی، سید علی حیدر اور ندیم مگسی شامل ہیں۔پیٹرن انچیف طاہر راٹھور، مرکزی صدر شاہد علی، سینئر نائب صدر عبدالرزاق چشتی، مرکزی سیکریٹری جنرل ملک توصیف احمد، نائب صدر اول محبوب حسین چغتائی، نائب صدر دوئم اسد نقوی، فنانس سیکریٹری سید بلال عزت نقوی، جوائنٹ سیکریٹری سید حسن رضا اور انفارمیشن سیکریٹری منیب بخاری نے نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی۔​مرکزی قیادت نے اس بات پر زور دیا کہ حیدرآباد کی یہ باڈی فقید المثال صحافی رہنما مرحوم پرویز شوکت کے ادھورے مشن کی تکمیل کرے گی۔ قیادت نے تلقین کی کہ تنظیم کا اصل مقصد اختیارات کو گراس روٹ لیول تک پہنچانا ہے تاکہ ایک عام ورکر خود کو بااختیار محسوس کرے۔ ادارے میں کام کرنے والے ہر صحافی اور میڈیا ورکر کے معاشی و سماجی تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ زرد صحافت کے بجائے نظریاتی اور اصولی صحافت کو فروغ دیا جائے، جو پرویز شوکت صاحب کا خاصہ تھا۔حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے نومنتخب عہدیداران نے مرکزی قیادت کے اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ تنظیم کو حیدرآباد کے چپے چپے میں فعال بنائیں گے اور صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اس موقع پر نومنتخب رجیم کو پھولوں کی مالائیں اور سندھی اجرک اور ٹوپی بھی پہنائی گئی ۔
​جاری کردہ:
ترجمان، حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس ورکرز (HUJ Workers)
مورخہ: 13 اپریل 2026

پی ایف یو جے (ورکرز) نے سانگلہ ہل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے نئے عہدیداران کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments