ھریلو سامان، استریاں، سردیوں کے لئے ہیٹرز، بالکونی والے جھولے، پی ایف یو جے ورکرز کے لوگو سے مزین قیمتی ڈائریاں، بال پین اور گھریلو گفٹ پیک محض تحائف نہیں تھے بلکہ یہ صحافی کی عملی عزت افزائی، حوصلہ افزائی اور اس کے بہتر کل کی ضمانت کا واضح پیغام تھے۔















گوجرانوالہ میں فیڈرل ایگزیکٹو کونسل اجلاس ، صحافت کی دنیا میں نئی تاریخ رقم، پی ایف یو جے ورکرز کی ینگ قیادت نے ملک بھر کے صحافیوں کے دل جیت لیےگوجرانوالہ کی سرزمین پر آج پاکستان کی صحافتی تاریخ کا ایک یادگار اور فیصلہ کن باب رقم ہو گیا، جہاں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے فیڈرل ایگزیکٹو کونسل اجلاس میں ورکنگ جرنلسٹس کے لئے لاکھوں روپے مالیت کے انعامات اور تحائف تقسیم کئے گئے۔ گھریلو سامان، استریاں، سردیوں کے لئے ہیٹرز، بالکونی والے جھولے، پی ایف یو جے ورکرز کے لوگو سے مزین قیمتی ڈائریاں، بال پین اور گھریلو گفٹ پیک محض تحائف نہیں تھے بلکہ یہ صحافی کی عملی عزت افزائی، حوصلہ افزائی اور اس کے بہتر کل کی ضمانت کا واضح پیغام تھے۔یہ عملی اقدام اس سوچ کا عکاس تھا کہ اب صحافیوں کے نام پر محض دعوے اور نعرے نہیں لگیں گے بلکہ براہِ راست خدمت،شفافیت اور خلوص کے ساتھ صحافی کے مسائل کا حل پیش کیا جائے گا۔ برسوں سے صحافیوں کے نام پر وسائل اکٹھے کر کے انہیں ذاتی مفادات کی نذر کرنے والوں اور واقعی صحافیوں کی فلاح و ترقی کے لئے برسرِ پیکار تنظیم کے درمیان فرق آج پوری صحافتی برادری پر نمایاں ہو چکا ہے۔راک ٹاؤن کیفے، ماسٹر سٹی گوجرانوالہ میں منعقد اس تاریخی اجلاس کی گونج خیبر سے کراچی تک سنائی دے رہی ہے۔ ملتان، احمد پور شرقیہ، منڈی یذمان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، ایبٹ آباد، ہزارہ، مری اور خیبر سمیت ملک کے طول و عرض سے پی ایف یو جے ورکرز کی بھرپور پذیرائی کی جا رہی ہے، جبکہ مختلف یونینز کی جانب سے تنظیم میں شمولیت کے لئے موصول ہونے والی درخواستیں اس بڑھتے ہوئے اعتماد کا عملی ثبوت ہیں۔اجلاس میں پی ایف یو جے ورکرز کے نومنتخب صدر شاہد علی، سیکرٹری جنرل ملک توصیف احمد، سرپرست اعلیٰ طاہر راٹھور، سینئر نائب صدر عبدالرزاق چشتی، فنانس سیکرٹری سید بلال عزت نقوی، نائب صدور پی ایف یو جے ورکرز شکیل یامین کانگا کراچی، نائب محبوب چغتائی ملتان ، نائب اسد نقوی لاہور ، نائب میاں سمیع ، جوائنٹ سیکرٹری حسن رضا بخاری، سیکرٹری انفارمیشن منیب بخاری _ نجف رضا شیرازی جنرل سیکرٹری پنجاب یونین آف جرنلسٹس ورکرز ، صدر آر آئی یو جے ورکرز فرحان جعفری اور جنرل سیکرٹری چنگیز خان جدون سمیت دیگر عہدیداران نے متفقہ طور پر اس عزم کا اظہار کیا کہ ورکنگ جرنلسٹس کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح بنایا جائے گا اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا کر صحافیوں کی زندگی کو بہتر بنایا جائے گا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر شاہد علی نے کہا کہ ورکنگ جرنلسٹس کو دیے گئے تحائف کا مقصد محض امداد نہیں بلکہ صحافی کو مضبوط، باوقار اور خودمختار بنانا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آج جو بنیاد رکھی گئی ہے اس نے پوری قوت سے یہ پیغام دیا ہے کہ پی ایف یو جے ورکرز صحافیوں کے حقوق اور وقار کی جنگ لڑ رہی ہے اور ہر صحافی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔سابق صدر نیشنل پریس کلب شکیل قرار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے صحافیوں کے لئے اسلام آباد میں ایک مضبوط اور منظم ٹیم موجود ہے جو ایوانِ اقتدار تک صحافیوں کی آواز کو مؤثر انداز میں پہنچائے گی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ ہمہ وقت صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے دستیاب ہیں اور اپنی تمام تر خدمات صحافتی برادری کے لئے وقف رکھیں گے۔صدر گوجرانوالہ پریس کلب حافظ شاہد منیر نے اپنے جذباتی خطاب میں گوجرانوالہ کو مرحوم قائد پرویز شوکت کا مضبوط قلعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پرویز شوکت مرحوم صحافیوں کے لئے قربانی، خلوص اور بے لوث جدوجہد کی زندہ مثال تھے۔ انہوں نے بتایا کہ مرحوم پرویز شوکت کسی ذاتی تعلق یا پہچان کے بغیر محض اس لئے ان کے ساتھ سپریم کورٹ کی پیشی پر پہنچے کہ معاملہ ایک صحافی کا تھا، اور ان کی یہ شفقت آج بھی دلوں میں زندہ ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پی ایف یو جے ورکرز کی ذیلی تنظیموں کے قیام اور صحافیوں کی مضبوط نمائندگی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔اس موقع پر معروف صحافی طاہر راٹھور، مظفر گڑھ یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے صدر شیراز بشیر ، ملتان یونین آف جرنلسٹس کے صدر محبوب چغتائی اور بلوچستان سے غلام حسین شاہوانی، صدر سرائے عالمگیر یونین آف جرنلسٹس ورکرز نے بذریعہ ویڈیو لنک نومنتخب قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم پرویز شوکت کے مشن کو پوری قوت اور عزم کے ساتھ آگے بڑھانے کا اعلان کیا۔اجلاس کے اختتام پر یہ پیغام پوری شدت سے ابھر کر سامنے آیا کہ پی ایف یو جے ورکرز محض ایک تنظیم نہیں بلکہ ورکنگ جرنلسٹس کے حقوق، وقار اور بہتر مستقبل کی جدوجہد کی علامت بن چکی ہے۔ ینگ قیادت کے انتخاب نے ملک بھر کے صحافیوں کو ایک نئی امید دی ہے، اور آج صحافتی حلقوں میں ہر طرف یہی سوال گونج رہا ہے۔کیا یہ وہ تبدیلی نہیں جس کا انتظار صحافتی برادری برسوں سے کر رہی تھی۔یقیناً گوجرانوالہ کا یہ اجلاس صحافت کی دنیا میں ایک نئی تاریخ کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔تقریب میں اسلام آباد ، فیصل آباد ، لاہور ، لالا موسی ، کھاریاں ، وزیر آباد ، گکھڑ ، سمبڑیال ، سیالکوٹ و دیگر شہروں سے صدور اور سیکرٹریز نے شرکت کی جہاں مہمانوں کو پھولوں کے ہار پہنا کر پتیاں بھی نچھاور کی گئیں جبکہ تقریب میں فنکار استاد دانش نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے ریلیز ملی نغمہ ” امن کا نشان ہے ہمارا پاکستان “پر قومی پرچم پکڑ کر پرفارم کیا تو شرکاء نے کرسیوں سے اُٹھ کر داد پیش کی ، اس کے بعد فنکار نے مور رقص بھی پیش کیا اور گولڈن میں بن کر صحافیوں پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں ۔
