اسلام آباد/گوجرانوالہ (پریس ریلیز): آزادی صحافت اور صحافتی برادری کے حقوق کی سب سے توانا اور متحرک نمائندہ تنظیم، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) نے اپنی تنظیمی فعالیت کو ملک بھر میں وسعت دینے کے تسلسل میں سانگلہ ہل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے نئے عہدیداران کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ پی ایف یو جے ورکرز کے مرکزی صدر شاہد علی اور سیکرٹری جنرل ملک توصیف احمد کی جانب سے متفقہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر کے نئی قیادت کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق درج ذیل عہدیداران کو بھاری اکثریت اور اعتماد کے ساتھ منتخب کیا گیا ہے۔محمد اصغر ملک (ڈیلی اے بی سی نیوز) صدر ، زاہد انصاری (پبلک نیوز ٹی وی)سینئر نائب صدر شکیل عابد (ڈیلی صدائے قلم) نائب صدر ،نواز تبسم (سنو ٹی وی) – جنرل سیکرٹری ، ساجد بٹ (مڈ نیوز ڈیلی) جوائنٹ سیکرٹری ، میاں سیف الرحمٰن (ڈیلی نیشنل رپورٹ) انفارمیشن سیکرٹری ، وسیم طاہر (ہم نیوز) چیئرمین کونسل ، اس اہم تنظیمی پیش رفت پر پیٹرن انچیف طاہر راٹھور ، مرکزی صدر شاہد علی اور سیکرٹری جنرل ملک توصیف احمد ، سنئیر نائب صدر عبدالرزاق چشتی ، فنانس سیکرٹری سید بلال عزت نقوی ، نائب صدر محبوب چغتائی ، نائب صدر اسد نقوی ، نائب صدر سنٹرل پنجاب سید نجف شیرازی ،جوائنٹ سیکرٹری حسن رضا بخاری، انفارمیشن سیکرٹری منیب شاہ نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایک انتہائی واضح اور مضبوط پیغام جاری کیا ہے۔مرکزی قیادت نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا۔”پی ایف یو جے (ورکرز) محض ایک تنظیم نہیں، بلکہ آزادی صحافت اور صحافیوں کے معاشی و سماجی تحفظ کی ایک عظیم اور ناقابلِ تسخیر تحریک کا نام ہے۔ ہمارے بانی چیئرمین، قائدِ صحافت مرحوم پرویز شوکت نے جرات، حق گوئی اور غیر متزلزل جدوجہد کی جو بنیاد رکھی، وہ آج بھی ہمارے لیے مینارہ نور ہے۔ ان کا مقدس مشن اور صحافتی جدوجہد کا وہ روشن باب جسے انہوں نے دہائیوں کی قربانیوں سے رقم کیا، ہر دور کے صحافیوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ و تابندہ رہے گا۔ ہم ان کے عظیم ورثے کے امین ہیں اور اس نظریاتی پرچم کو پوری استقامت کے ساتھ تھامے ہوئے ہیں۔”قیادت نے مزید اس عزم کا اظہار کیا کہ سانگلہ ہل میں اس فعال اور باصلاحیت باڈی کا قیام اس بات کا ثبوت ہے کہ پی ایف یو جے (ورکرز) کا پیغام نچلی سطح تک پہنچ رہا ہے۔ نومنتخب عہدیداران سے یہ قوی امید وابستہ ہے کہ وہ اپنے علاقے میں صحافتی اقدار کی بالادستی، زرد صحافت کے خاتمے اور عام صحافی کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے ایک آہنی دیوار ثابت ہوں گے۔نو منتخب باڈی نے مرکزی قیادت کی جانب سے کیے گئے اس اعتماد پر دلی تشکر کا اظہار کرتے ہوئے حلفیہ عزم کیا ہے کہ وہ پی ایف یو جے (ورکرز) کے نصب العین کی تکمیل اور صحافتی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
گوجرانوالہ الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر افتخار گل صاحب اور جنرل سیکرٹری رانا زاہد اقبال صاحب اپنی پوری رجیم سمیت گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹس ورکرز میں شامل ہوگئے 03-11-2023
