HomeUnion,Archiveآزادیِ صحافت پر کھلا حملہ، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

آزادیِ صحافت پر کھلا حملہ، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

سینئر صحافی ملک زبیر اعوان کو قتل کی دھمکیاں — آزادیِ صحافت پر کھلا حملہ، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) قائمقام صدر ملک توصیف احمد نے سینئر صحافی و اینکر روز ٹی وی اور ایگزیکٹو ممبر آر آئی یو جے(ورکرز)ملک زبیر اعوان کو بلو ورلڈ سٹی سے وابستہ عناصر کی جانب سے مبینہ قتل کی دھمکیوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ نہ صرف آزادیِ صحافت پر کھلا حملہ ہے بلکہ ریاستی اداروں کی رٹ اور قانون کی عملداری پر بھی سنگین سوالیہ نشان ہے۔تنظیم کے عہدیداران نے کہا کہ ایک طرف صحافی عوامی مفاد کے لیے جرأت اور دیانت کے ساتھ اپنا فرض ادا کر رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب طاقتور مفادات ان کی آواز دبانے کے لیے خوف اور دھمکی کا ہتھکنڈا استعمال کر رہے ہیں، جو کسی بھی مہذب معاشرے میں ناقابلِ قبول ہے۔بیان میں کہا گیا کہ پنجاب پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اب تک بڑھتے ہوئے جرائم پر قابو پانے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔ ایسے حالات میں کسی صحافی کو کھلے عام جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا ریاستی کمزوری کا مظہر اور آزادیٔ اظہار کے لیے خطرناک پیغام ہے۔قائمقام صدر پی ایف یو جے (ورکرز) نے سی پی او راولپنڈی، آئی جی پنجاب اور وزارتِ داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس واقعے کا فوری نوٹس لیں، دھمکیاں دینے والے عناصر کے خلاف غیرجانبدارانہ تحقیقات شروع کریں، اور ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اگر حکومت اور ادارے صحافیوں کے تحفظ کو یقینی نہیں بناتے تو پی ایف یو جے (ورکرز) ملک بھر میں احتجاجی حکمتِ عملی طے کرے گی۔تنظیم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صحافی برادری کسی خوف یا دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گی اور سچ کی آواز بلند کرتی رہے گی چاہے قیمت کچھ بھی ہو۔

جاری کردہ از:

قائمقام صدر ملک توصیف احمد

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز)

#pfujworkers

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments