HomeUnion,ArchivePFUJ Workers Defending Rights and Empowering journalists

PFUJ Workers Defending Rights and Empowering journalists

پولیس کو درخواست جمع، صحافی تنظیموں کا بلو ورلڈ سٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی لائحہ عمل پر غور. پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز)

سینئر صحافی ملک زبیر اعوان کو قتل کی دھمکیاں — پولیس کو درخواست جمع، صحافی تنظیموں کا بلو ورلڈ سٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی لائحہ عمل پر غور. پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز)

راولپنڈی (پریس ریلیز)

سینئر صحافی، اینکر روز ٹی وی اور ایگزیکٹو ممبر آر آئی یو جے (ورکرز) ملک زبیر اعوان کو بلو ورلڈ سٹی سے وابستہ عناصر کی جانب سے مبینہ قتل کی دھمکیاں موصول ہونے کے واقعے کے حوالے سے تھانہ صدر بیرونی، راولپنڈی میں باقاعدہ درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔

درخواست جمع کرانے کے موقع پر فنانس سیکرٹری پی ایف یو جے (ورکرز) سید بلال عزت نقوی، صدر آر آئی یو جے (ورکرز) فرحان جعفری، صدر ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن یوسف خان اور سینئر صحافی سردار طارق و دیگر صحافی بھی ملک زبیر اعوان کے ہمراہ موجود تھے۔

سید بلال عزت نقوی نے کہا کہ یہ واقعہ آزادیِ صحافت پر براہِ راست حملہ اور صحافی برادری کو دبانے کی سازش ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بلو ورلڈ سٹی کے مالکان اور اُن کے نمائندے اس قسم کی غنڈہ گردی اور دھمکیوں کا سلسلہ بند نہیں کرتے، تو پی ایف یو جے (ورکرز) پاکستان بھر میں اپنے تمام یونٹس کو احتجاج کی کال دے گی۔

بیان میں کہا گیا کہ صحافیوں کو دھمکیاں دینا کسی بھی مہذب معاشرے میں ناقابلِ قبول عمل ہے اور اس رویے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

تنظیم کے رہنماؤں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، آئی جی پنجاب، اور سی پی او راولپنڈی سے امید ہے کہ وہ اس سنگین معاملے کا فوری نوٹس لے کر ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کریں گے

پی ایف یو جے (ورکرز) نے واضح کیا کہ صحافی برادری کسی خوف یا دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گی اور سچ و انصاف کی جدوجہد جاری رکھے گی۔

جاری کردہ از۔ انفارمیشن سیکریٹری پی ایف یو جے ورکرز عبدالرزاق چشتی

#pfujworkers#riujworkers#malikzubairawan#syedbilalizzatnaqvi#farhanjafri

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments