Homeتازہ ترینتقریب میں بہترین کارکردگی پر 50,000 روپے ماہانہ انعام اور رمضان راشن...

تقریب میں بہترین کارکردگی پر 50,000 روپے ماہانہ انعام اور رمضان راشن پیکیج کا بھی اعلان کیا گیا PFUJ Workers 13-02-202

گوجرانوالہ ( )
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے بانی قائد پرویز شوکت مرحوم کی دوسری برسی کے موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل ملک توصیف احمد اور ممبر ایف ای سی افتخار علی بٹ کی صدارت میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر بین الاقوامی روابط کیلئے جدید ویب سائٹ کی لانچنگ کا انتساب مرحوم قائد پرویز شوکت کے نام سے منسوب کیا گیا تقریب کا باقاعدہ آغاز خالد محمود بٹ ، نعت رسول مقبول ملک خازق اور عظیم بٹ نے خوبصورت آواز میں پیش کی جبکہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی شان میں قصیدا اور سہرا علی مہدی جھنڈوی نے پیش کر کے خوب داد وصول کی اور اسٹیج سیکرٹری کے فرائض زاہد اقبال ملک نے انجام دئیے اور نائب صدر پنجاب ملک مظہر نے بھی خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹس ورکرز اور ڈویژنل باڈی سمیت وومن ونگ کی نئی قیادت کا اعلان بھی کیا گیا۔ گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹس ورکرز کیلئے چیرمین عامر منور خان ، صدر عشرت الماس چوہدری ، سینئر نائب صدر زاہد اقبال ملک ،نائب صدور چراغ بٹ ، رائے سجاد احمد کھرل، نواز مہر، تہذیب باجوہ اور نوید سہیل ، جنرل سیکرٹری حافظ شاہد ملک ،اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری، فنانس سیکرٹری علی مہدی جھنڈوی ، جوائنٹ سیکرٹری وقاص چوہان ، نشر و اشاعت طیب مہر ، ڈویژنل صدر کیلئے خالد محمود سرفرازی ، سینئر نائب صدر، رانا عبدالغفار (چیئرمین راہوالی پریس کلب) جنرل سیکرٹری مہر مشتاق چیئرمین وزیر آباد پریس کلب ،نائب صدر بلال لودھی ، نائب صدر متین گوہر (صدر ایمن آباد پریس کلب) اور رانا اظہر ، سامعیہ کھوکھر صدر وومن ونگ کا انتخاب متفقہ طور پر کیا گیا۔ جبکہ ایگزیکٹیو ممبران میں عقیل بیگ صاحب، کاشف منیر، شفیق بٹ، رحمان حیدر، حافظ سبحان، سید علی حیدر شاہ ،سہیل اقبال، عثمان مغل، علی رضا جعفری، یسین حمزہ، ملک ثمر عباس، دلشاد خان، رانا عثمان سرور، رانا ابوبکر، رانا ابراہیم اور کاشف مغل کے نام شامل ہیں ۔یہ تمام اقدامات پیٹرن ان چیف طاہر راٹھور اور مرکزی صدر شاہد علی کی ہدایت پر کیے گئے ہیں۔ مرکزی سیکرٹری جنرل ملک توصیف احمد، فنانس سیکرٹری سید بلال عزت نقوی اور سینئر نائب صدر عبدالرزاق چشتی کی کاوشوں سے ویب سائٹ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ تقریب میں بہترین کارکردگی پر 50,000 روپے ماہانہ انعام اور رمضان راشن پیکیج کا بھی اعلان کیا گیا۔تقریب کے اختتام پر صحافیوں کی تواضح مختلف انواع و اقسام کے فروٹس اور بریانی سے کی گئی جبکہ صحافیوں نے زندہ ہیں صحافی زندہ کی خوب نعرے بازی بھی کی ، نومنتخب عہدیداران کو پھولوں کے ہار پہنا کر مبارکباد بھی دی گئی۔
کیپشن
گوجرانوالہ: PFUJ ورکرز کے بانی قائد پرویز شوکت مرحوم کی دوسری برسی کی تقریب سے مرکزی سیکرٹری جنرل ملک توصیف احمد، ممبر ایف ای سی افتخار علی بٹ، سامعہ امجد و دیگر خطاب کر رہے ہیں

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments