HomeUnion,Archiveفیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس گوجرانوالہ...

فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس گوجرانوالہ میں منعقد ہوا 28-12-2025

اسلام اباد 30 دسمبر 2025 ( پریس ریلیز ) فیڈرل فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس گوجرانوالہ میں منعقد ہوا ۔ رسمی تقاضوں کے بعد اجلاس کے آغاز پر ہی سید نجف علی رضا شیرازی نے بانی صدر پرویز شوکت مرحوم اور اب تک شہید و فوت ہونیوالے صحافیوں کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کروائی جبکہ عبدالرزاق چشتی نے بانی صدر کی ازادی صحافت و صحافیون کے حقوق کیلئے بے مثال جدوجہد کا جائزہ پیش کرتے ہوئے جناب پرویز شوکت کے ویزن کے مطابق تنطیم کو چلانے کے عزم کا عہد لیا ۔ اجلاس میں ائین میں دو آئینی ترامیم کی بھی منطوری دی گئی جبکہ اگلے دو سال 2026 تا 2028 تک کیلئے نئی کابینہ کا بھی انتخاب کیا گیا ۔اجلاس میں اسلام اباد اور تمام صوبوں سے فیڈرل کونسل کے اراکین کی اکثریت نے بنفس نفیس جبکہ موسم کی شدت یا سفری مشکلات اور ذاتی مجبوریوں کے باعث نہ پہنچ سکنے والون نے زوم اور وڈیو خطاب و پیغامات کے زریعے اپنی نمائندگی کی ۔ نئی ائینی ترامیم کی روشنی میں نئے عہدیداران کے طور پر پرویز شوکت مرحوم کے دیرہنہ ساتھی اور معروف صحافی طاہر راٹھور کو پی ایف یو جے ورکرز کا تاحیات پیٹرن انچیف بنایا گیا جبکہ پنجاب کو تین انتظامی یونٹس سنٹرل ، شمالی اور جنوبی میں تقسیم کیا گیا۔ فیصل آباد پریس کلب کے صدر اور فیصل آباد نیوز نیٹ ورک کے چیف ایگزیکٹو شاہد علی کو صدر ، ایوان عام ڈیجیٹل کے چیف ایڈیٹر عبدالرزاق چشتی کو سینئر نائب صدر ، روزنامہ سنگ سفر ملتان کے چیف ایڈیٹر محبوب چغتائی کو مرکزی نائب صدر ، پرویز شوکت مرحوم کے دیرینہ ساتھی ، ایپنک کے قائد اور روزنامہ جنگ کے سینئر رپورٹر شکیل یامین کانگا مرکزی نائب صدر ، ملک توصیف احمد سیکرٹری جنرل ، سید بلال عزت نقوی کو فنانس سیکرٹری، سید منیب بخاری کو سیکرٹری اطلات جبکہ لاہور سے تعلق رکھنے والے سٹی 42 کے سینیر رپورٹر اسد نقوی نائب صدر ، پی ٹی وی سے منسلک سینئر صحافی میاں سمیع نائب صدر، قلات سے سینیر صحافی غلام حسین شاہوانی کو نائب صدر کے طور پر منتخب کیا گیا۔ اسی طرح جوائنٹ سیکرٹری کیلئے حسن رضا بخاری، جنرل سیکرٹری برائے پنجاب یونین آف ورکرز نجف علی رضا شیرازی اور راجہ عدنان کو پی ایف یو جے کا سوشل میڈیا ہیڈ منتخب کیا گیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبوں میں معاملات کی بہتری اور تنظیمی معاملات کو فعال بنانے کیلئے نائب صدور کی مشاورت سے صدر اور سیکرٹری جنرل اسسٹنٹ و ایڈیشنل سیکرٹریز کا انتخاب کرنے کے مجاز ہوں گے
اجلاس مین صدر آر آئی یو جے ورکرز فرحان جعفری اور جنرل سیکرٹری چنگیز خان جدون، فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے صدر شوکت علی وٹو سمیت تمام ضلعی یونٹس کے صدور نے اپنی کارکردگی رپورٹس بھی پیش کیں۔
اس عزم کا اعادہ کیا کہ ورکنگ جرنلسٹس کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح بنایا جائے گا اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا کر صحافیوں کی زندگی کو بہترسے بنانے اور آزادی اطہار رائے کی جدوجہد کو مزید تیز کیا جائے گا
۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر شاہد علی نے کہا کہ ورکنگ جرنلسٹس کو دیے گئے تحائف کا مقصد محض امداد نہیں بلکہ صحافی کو مضبوط، باوقار اور خودمختار بنانا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پی ایف یو جے ورکرز صحافیوں کے حقوق اور وقار کی جنگ لڑ رہی ہے اور ہر صحافی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔سابق صدر نیشنل پریس کلب اسلام آباد و ایم ٹی وی کے بیورو چیف شکیل قرار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے صحافیوں کے لئے اسلام آباد میں ایک مضبوط اور منظم ٹیم موجود ہے جو ایوانِ اقتدار تک صحافیوں کی آواز کو مؤثر انداز میں پہنچائے گی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ ہمہ وقت صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے دستیاب ہیں اور اپنی تمام تر خدمات صحافی برادری کے لئے وقف رکھیں گے۔ تقریب سے صدر گوجرانوالہ پریس کلب حافظ شاہد منیر نے خطاب کیا ۔ قبل ازہن مظفر گڑھ یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے صدر شیراز بشیر ، نو منتخب مرکزی نائب صدر محبوب حسین چغتائی ، بلوچستان سے غلام حسین شاہوانی آور صدر سرائے عالمگیر یونین آف جرنلسٹس ورکرز نے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے نومنتخب قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم پرویز شوکت کے مشن کو پوری قوت اور عزم کے ساتھ آگے بڑھانے کا اعادہ کیا ۔ تقریب میں معروف سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب حافی اور فاطمہ بشیر ہسپتال کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر ابوبکر امین نے خصوصی شرکت کی ۔اجلاس کے اختتام معزز شرکا کو آر ائی یو جے ورکرز کی طرف سے خوبصورت ڈائری ، پین اور گوجرانوالہ کے یونٹ کی طرف سے بیش قیمت تحائف دئے گئے ۔واضح رہے کہ تقریب میں اسلام آباد ، فیصل آباد ، لاہور ، لالا موسی ، کھاریاں ، وزیر آباد ، گکھڑ ، سمبڑیال ، اوکاڑہ ، ہری پور ، مری ، حافظ آباد اور سیالکوٹ و دیگر شہروں سے صدور اور سیکرٹریز نے شرکت کی جبکہ کراچی سمیت کئی یونٹس بذریعہ وڈیو لنک شریک ہوئے ۔
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments