اسلام آباد: پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کی قیادت، بشمول صدر شاہد علی، سینئیر نائب صدر عبدالرزاق چشتی ، سیکرٹری جنرل ملک توصیف احمد اور سیکرٹری فنانس سید بلال عزت نقوی نے ایک مشترکہ بیان میں سینیئر صحافی نادر بلوچ کے خلاف پیکا (PECA) ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کے آغاز کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔پی ایف یو جے (ورکرز) کی قیادت نے واضح کیا کہ نادر بلوچ تنہا نہیں ہیں اور پوری صحافی برادری ان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے۔ بانی پی ایف یو جے پرویز شوکت (مرحوم) کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے، یونین آزادیِ صحافت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ ریاست کی جانب سے صحافیوں کے خلاف پیکا جیسے قوانین کا استعمال فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ “ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ نادر بلوچ کے خلاف انتقامی کارروائی فی الفور واپس لی جائے، بصورتِ دیگر ملک گیر احتجاج شروع کیا جائے گا۔”اس موقع پر پیٹرن ان چیف طاہر راٹھور، مرکزی نائب صدر محبوب چغتائی، نائب صدر اسد نقوی، جوائنٹ سیکرٹری حسن رضا بخاری، سیکرٹری انفارمیشن منیب بخاری، صدر آر آئی یو جے (ورکرز) فرحان جعفری، جنرل سیکرٹری آر آئی یو جے (ورکرز) چنگیز خان جدون، صدر ریجنل یونین (ورکرز) افتخار علی بٹ، ممبر ایف ای سی عشرت الماس چوہدری، چیئرمین جی یو جے (ورکرز) عامر منور خان اور دیگر نے بھی اس کارروائی کی شدید مذمت کی۔
جاری کردہ:
سیکرٹری جنرل
پی ایف یو جے (ورکرز)
ملک توصیف احمد
03456565466
#pfujworkers#IFJ#maliktauseefahmed
ی ایف یو جے (ورکرز) کی جانب سے سینیئر صحافی نادر بلوچ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کی شدید مذمت 11-01-2026
RELATED ARTICLES
Recent Comments
on Hello world!
