HomeUnion,Archiveمیڈیا ورکرز کی لائف انشورنس نہ کروانا میڈیا ہاؤسز کی سنگین غفلت...

میڈیا ورکرز کی لائف انشورنس نہ کروانا میڈیا ہاؤسز کی سنگین غفلت ہ ملک توصیف احمد 02-11-2025

ین غفلت ہ ملک توصیف احمد 02-11-2025

پنڈی بھٹیاں (اسٹاف رپورٹر)

قائم مقام صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز ملک توصیف احمد نے کہا ہے کہ میڈیا ورکرز کی لائف انشورنس نہ کروانا میڈیا ہاؤسز کی سنگین غفلت ہے۔ انہوں نے میڈیا مالکان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپنے مفادات کے تحفظ میں مصروف چند عناصر نے ورکرز کے حقوق کو پس پشت ڈال دیا ہے، حالانکہ پی ایف یو جے اور اپنک کا بنیادی فریضہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے حقوق کی جدوجہد کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنڈی بھٹیاں میں یونٹ کے قیام کے موقع پر مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ملک توصیف احمد نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے میڈیا مالکان کا تحفظ کیا جا رہا ہے، جبکہ حقیقی محنت کش صحافی اور ورکرز مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا مالکان اربوں پتی بن چکے ہیں، لیکن نمائندگان، کیمرا مینوں اور دیگر میڈیا ورکرز کو کئی کئی ماہ کی تنخواہیں تک ادا نہیں کی جاتیں۔ بہت سے صحافی فاقوں کا شکار ہیں جبکہ ان کے اہل خانہ کسی بھی ناگہانی صورت حال میں مکمل طور پر غیر محفوظ ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور متعلقہ ادارے میڈیا ہاؤسز کے لیے کم از کم لائف انشورنس اور اعزازیہ کو قانونی طور پر لازمی قرار دیں تاکہ کسی بھی حادثے یا ہنگامی صورت میں ورکرز کے اہل خانہ کی کفالت ممکن ہو سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ورکرز کے حقوق کی اس جنگ کو نظرانداز کیا گیا تو پی ایف یو جے ورکرز ملک گیر احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔اس موقع پر نائب صدر حافظ آباد پریس کلب سید ظہیر عباس شاہ ،احمد زکی صدر پنڈی بھٹیاں یونین آف جرنلسٹس ورکرز ، رائے فیض احمد چیئرمین ،اللہ دتہ وسیرجنرل سیکرٹری پی بی یو جے ورکرز ،باؤ اسد اسحاق نائب صدر ،پرویز راجپوت جوائنٹ سیکرٹری،محمد رمضان انفارمیشن سیکرٹری، رانا مبشر اشفاق فنانس سیکرٹری،مظہراقبال وسیم ایڈیشنل سیکرٹری و دیگر بھی موجود تھے ۔

#pfujworkers#pindibhattian#maliktouseefahmed

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments